مولانا محمد اسحاق مدنی رحمہ اللہ کی کتاب "مقصد حسین" ڈاؤن لوڈ کریں یا آن لائن پڑھیں۔
Maqsad e Hussain book by Maulana Ishaq Madni |
فیصل آباد کے علمی حلقوں میں جس عظیم المرتبت عالم دین کے علم و تحقیق شہرہ ہے اسے لوگ مفتی محمد اسحاق کے نام سے جانتے ہیں۔ ان کی ذہانت و فطانت وسعت مطالعه تحقیق، مسائل میں درک علم دوستی اخلاص، نیکی اور اسلام کے لئے بے پناہ تڑپ کے چرچے زبان زد عام ہیں۔ بلاشبہ انہوں نے اپنی تحقیق اورعلم سے راہ راست سے بھٹکے ہوئے لوگوں
کو صراط مستقیم دکھائی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی شخصیت اس دورظلمت میں مرجع خلائق ہے۔ لوگ دقیق سے دقیق مسائل میں ان کی طرف رجوع کرتے ہیں الله تعالی نے ان کو بہت سی علمی وادبی خوبیوں اور اوصاف و کمالات سے نوازا ہے، ان کے علم اورتحقیق کے اپنے پرائے سب معترف ہیں۔
مولانا صاحب کی یہ بہت بڑی خوبی ہے کہ وہ جس بات کو سمجھتے ہیں اس کا اظہار لومة لائم کی پرواہ کئے بغیر کر دیتے ہیں۔ اس نفسا نفسی کے دور میں جب کہ ہر انسان دنیا کے پیچھے دوڑ رہا ہے اور اس فتنے میں علماء کی جماعت بھی مبتلاء ہے ان کے پاس عوام کےلئے کچھ وقت نہیں ہے مولانا اسحاق صاحب ہی ہیں کہ جو ہمہ وقت لوگوں کو مسائل بتانے میں خوشی محسوس کرتے ہیں اور جو جتنا مشکل سوال پوچھتا ہے اتنے خوش ہوتے ہیں۔
ان کے خطبات جمعہ اور درسوں کے اجتماع میں ایک جم غفیر ہوتا ہے جو ان کے ارشادات عالیہ سے مستفيد ومستفیض ہوتے ہیں ۔ یہ کتاب ان کی کوئ ذاتی تحریر نہیں بلکہ ان کے قیمتی الفاظ کو کتابی شکل دینے کی ان کے کچھ محبت رکھنے والے دوستوں کی کاوش ہے۔ کتاب "مقصدِ حسین" مولانا محمد اسحاق مدنی رحمتہ اللہ علیہ کے سلسلہ وار خطبات "واقعہ کربلا کے اسباب" اور دیگر سے مواد لے کر ترتیب دی گئ ہے۔
تفصیلات
کتاب کا نام | مقصدِ حسین |
---|---|
تالیف | مولانا محمد اسحاق مدنی رحمہ اللہ |
صفحات | 558 |
ذرائع | واقعہِ کربلا کے اسباب (سلسلہِ خطبات) اور دیگر |
پبلشرز | سلطان العلماء اکیڈمی فیصل آباد |
کتاب "مقصد حسین علیہ السلام" کو ڈاؤن لوڈ یا آن لائن پڑھنے کیلئے مندرجہ ذیل طریقہ کار اختیار کریں
- کتاب کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے ڈاؤنلوڈ آپشن پر کلک کریں۔
- آپ کے سامنے کتاب Google Drive میں کھل جائے گی۔
- اگر آپ کتاب کو آن لائن پڑھنا چاہیں تو Scroll Down کر کے پڑھنا شروع کردیں۔
- اگر ڈاؤن لوڈ کرنا چاہیں تو اوپر دائیں جانب موجود ڈاؤن لوڈ icon پر کلک کر دیں ، آپ کی کتاب ڈاؤن لوڈ ہونا شروع ہو جائے گی۔
- اگر ڈاؤن لوڈ icon دکھائی نہ دے رہا ہو تو اوپر دائیں جانب موجود Three Dots پر کلک کریں ، پھر نیچے سکرول کریں ، ڈاؤن لوڈ آپشن مل جائے گا۔
Maqsad e Hussain Part 1
Maqsad e Hussain Part 2
Maqsad e Hussain Part 3
Maqsad e Hussain Part 4
Maqsad e Hussain Part 5
فہرست مضامین
نمبر شمار | مضمون | صفحہ نمبر |
---|---|---|
1 | مقصد حسین احياء خلافت راشدہ | 17 |
2 | تسلط کو جائز قرار دے دیا گیا | 24 |
3 | مقام و شان و ایمان صحابہ | 38 |
4 | صحابہ معصوم نہیں | 44 |
5 | صحابہ کلهم عدول کا معنی | 45 |
6 | صحابہ سے گناہ سرزد ہونا | 49 |
7 | حدیث خیر القرون کی وضاحت | 50 |
8 | صحابہ میں ہر قسم کے لوگ شامل تھے | 51 |
9 | کیا مشاجرات صحابہ بیان کرنا منع ہے | 53 |
10 | فتنہ ناصبیت | 56 |
11 | خلافت راشدہ اور اس کی خصوصیات | 57 |
12 | خلافت راشدہ اور اس کی خصوصیاتخلافت 30 سال تک ہے | 58 |
13 | خلافت وملوکیت کا فرق | 61 |
14 | تغیر کا آغاز | 62 |
15 | حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا دور | 69 |
16 | انتخابِ ابوبکر رضی اللہ عنہ کی وضاحت | 72 |
17 | مسلمانوں کا سب سے پہلا فرض | 76 |
18 | حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے آخری دور میں ایک گروہ کا منظم ہو جانا | 86 |
19 | قصتہ الشوری | 90 |
20 | دور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ | 97 |
21 | حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے دور کے دو اہم کردار | 135 |
22 | حکم بن العاص | 135 |
23 | مروان بن حکم بن العاص | 141 |
24 | مروان کے بارے میں علمائے اسلام کی راۓ | 147 |
25 | حضرت علی علیہ السلام کا انتخاب | 165 |
26 | سبـِ علی | 173 |
27 | تاویل قرآن پر جنگ | 189 |
28 | جنگ جمل | 195 |
29 | جنگ صفین | 199 |
30 | جنگ نهروان | 220 |
31 | شہادت عظمی علیہ السللام | 233 |
32 | صلح امام حسن کامتن | 240 |
33 | دورامیر معاویہ | 261 |
34 | اولیات امیر معاویہ | 276 |
35 | حسنین کریمین علیہم السلام نے 20 سال فری ہینڈ کیوں دیا | 307 |
36 | حضرت حجر بن عدی رضی اللہ عنہ کاقتل | 323 |
37 | یزید کی ولی عہدی | 332 |
38 | یزید کی بیعت کے بارے میں حضرت ام سلمہ کی راۓ | 346 |
39 | امیر معاویہ کی پالیسی پر علماۓ اسلام کی راۓ | 347 |
40 | دور یزید بن معاویہ | 363 |
41 | خانہ کعبہ پر حملہ | 368 |
42 | مدینہ پر حملہ۔واقعہ حرہ | 374 |
43 | یزید کے بارے میں علماۓ اسلام کی راۓ | 387 |
44 | یزید اور جنتی لشکر ۔ جنگ قسطنطنیہ | 430 |
45 | کربلا بدر کا بدلہ ہے | 436 |
46 | مقام یزیداحادیث کی روشنی میں | 437 |
47 | ابن زیاد | 441 |
48 | سیدنا امام حسین مدینے کا واقعہ کر بلا | 449 |
49 | واقعہ کر بلا ۔ دین یا اقتدار کی جنگ | 456 |
50 | واقعہ کر بلا کی اہمیت | 459 |
51 | کوفہ بلانے والے کون تھے ؟ | 465 |
52 | باغی کون ؟ | 474 |
53 | شان اہل بیت علیہ السلام | 478 |
54 | کربلا کی کہانی امام باقر علیہ السلام کی زبانی ایک افسانہ | 493 |
55 | حضرت امام کی مدینہ سے مکہ روانگی | 497 |
56 | مکہ سے کر بلا کوروانگی | 498 |
57 | عمر بن سعد محدثین کی نظر میں | 504 |
58 | بعد از شہادت امام حسین علیہ السلام | 519 |
59 | ابن زیاد لعین کا انجام | 527 |
60 | محبان اہل بیت علیہم السلام کی خدمت میں | 532 |
61 | توابون | 537 |
62 | مختار ثقفی کا انتقام | 540 |
63 | عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کی شہادت | 540 |
64 | بنومروان کے مظالم | 544 |
65 | عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہ کا قتل | 544 |
66 | خانہ کعبہ پر حملہ | 546 |
67 | حجاج بن یوسف | 548 |
68 | این خانہ ہمہ آفتاب است | 556 |
0 تبصرے